ابنا: بحرین کی مختلف پارٹیوں نےمطالبہ کیا ہے کہ منامہ سیکورٹی ڈائیلاگ میں بحرینی عوام کے مطالبات کا مثبت جواب دیا جائے۔ بحرین کے عوام نے اس نشست میں شریک ملکوں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملت بحرین کی صدائےاحتجاج اور ان کے حقوق کا نوٹس لیں۔ دریں اثنا آل خلیفہ کی مخالف پارٹیوں نے آج ایک نشست میں ملت بحرین کے حقوق کی بحالی پر تاکید کی ہے۔آل خلیفہ کے کارندوں نے اس نشست پر حملہ کرکے کئي افراد کو زخمی کردیا ہے۔ ادھر جمعیت وفاق ملی کی کال پر آج ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ ملت بحرین نے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول تک احتجاج جاری رکھے گي۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 487017
بحرین کی مختلف پارٹیوں نےمطالبہ کیا ہے کہ منامہ سیکورٹی ڈائیلاگ میں بحرینی عوام کے مطالبات کا مثبت جواب دیا جائے۔